Daily Mashriq

حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کو معاوضہ دیگی،عاطف خان

حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کو معاوضہ دیگی،عاطف خان

پشاور(مشرق نیوز) سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے حکومت جلد باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کریگی جس کے تحت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔ وہ مالدیپ میں ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، صوبائی وزیر نے بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ قاری عدنان اور راجہ محمد نے انڈیا کو ڈبلز ایونٹ میں شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتا تھا جن کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی مہوش نے بھی ایشیائی چیمپئن شپ میں برائونز میڈل جیتا۔

متعلقہ خبریں