Daily Mashriq


 ہرزہ سرائی جیسے الفاظ کو مسترد کرتے ہیں، سعد رفیق

ہرزہ سرائی جیسے الفاظ کو مسترد کرتے ہیں، سعد رفیق

ویب ڈیسک:وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نا تو ہماری قیادت گاڈ فادرہے اور نہ ہی ہمارا مافیا سے کوئی لینا دینا ہے،

اس لئے عدالتی ریمارکس اور ہرزہ سرائی جیسے الفاظ کو مسترد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے نظر ثانی کی اپیل دائر کی تاہم انصاف کی امید کے باجود نتائج کا اندازہ تھا، جے آئی ٹی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے جب کہ عدالتی فیصلوں سے اختلاف سے انتشار پھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان اور لاہور میں وکلا کے جھگڑے اور عدالت میں ہونے والے ہنگامے پر حکومت نے قانون کے مطابق عدلیہ کو تحفظ دیا، ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ بعض حلقے معزز جج صاحبان کو رپورٹ دے رہے ہیں کہ وکلا کو حکومت میں موجود ایک شخصیت کی سپورٹ حاصل ہے تاہم ان شخصیت نے اپنی پوزیشن کو واضح کیا، عدلیہ کے وقار کو تحفظ اور لاقانونیت کو روکنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں