Daily Mashriq


ڈیم کے مخالفین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائےگی

ڈیم کے مخالفین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائےگی

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ  جس نےڈیم روکنے کی کوشش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا۔

سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی نکال کر منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں عدالت نے تمام بڑی منرل واٹر کمپنیوں کے سی ای او کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دیکھنا ہوگا کہ منرل واٹر میں منرلز ہیں بھی یا نہیں، پانی بیچنے والی کمپنیاں حکومت کے ساتھ پانی نکالنے کاریٹ طے کر لیں

 دیکھنا ہو گا کہ منرل واٹر میں منرلز ہیں بھی یا نہیں، میں خود گھر میں نلکے کا پانی ابال کر پیتا ہوں کیونکہ میری قوم یہ پانی پی رہی ہے جب کہ غریب آدمی آج بھی چھپڑ کا پانی پینے پر مجبور ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلےمنرل واٹر کی عادت ڈالی گئی اور اب اس سے نوٹ کمائے جارہے ہیں، پانی اب سونے سے بھی زیادہ مہنگا ہے اس کی ڈکیٹی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

جن لوگوں نے اب ڈیم بنانے سے روکنے کی کوشش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا،عدالت نے منرل واٹر کی تمام بڑی کمپنیوں کےسی ای اوز کو کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں