Daily Mashriq


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کابل پہنچ گئے

ویب ڈیسک:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی برائے افغانستان اور وزارت خارجہ کے دیگر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل پہنچنے کے بعد پہلی ملاقات صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے کریں گے، جس کے بعد ان کی افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات طے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کے دورہ کابل کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کابل کا پہلا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔

متعلقہ خبریں