Daily Mashriq


صدر بننے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کی پہلی بار مزارِ قائد پر حاضری

صدر بننے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کی پہلی بار مزارِ قائد پر حاضری

ویب ڈیسک:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزارِ قائد پہنچے، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مزار قائد آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ڈاکٹرعارف علوی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، صدر پاکستان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

یاد رہے صدر مملکت عارف علوی اپنی اہلیہ کے ساتھ عام پرواز سے کراچی پہنچے۔ صدر کا استقبال کرنے کیلئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت صوبے کی دیگر اہم شخصیات بھی اولڈ ٹرمینل پر موجود تھیں۔ صدر آج شام عمائدین شہر سے ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ خبریں