Daily Mashriq

کشمیرکے معاملے پرحکمران اتحاد اورحزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں جلد متفق ہونگی، شیخ رشید

کشمیرکے معاملے پرحکمران اتحاد اورحزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں جلد متفق ہونگی، شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکمران اتحاد اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں جلد متفق ہونگی۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، مسولینی کی طرح ایک فسطائی اور آمر حکمران ہے جس نے کشمیر میں سنگین غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس مہینے کی سترہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریںگے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی بھی غلط اقدام کی کوشش کی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیںگی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ اکتالیس روز سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈائون سے کشمیر کا معاملہ اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیرینہ دوست ممالک چین اور ترکی کشمیر کے معاملے پر ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ خبریں