Daily Mashriq

بھارت کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹروں میں ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ،فوجی اورخاتون شہید

بھارت کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹروں میں ایک بار پھربلااشتعال فائرنگ،فوجی اورخاتون شہید

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر حاجی پیر، نکیال اور جندروٹ سیکٹروں میں شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حوالدار ناصر حسین، حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کے دوران شہید ہوئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے نکیال اور جندروٹ کے علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 4خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔

بالاکوٹ گائوں کی رہائشی 40سالہ فاطمہ بی بی نامی بھارتی فائرنگ میں شہید ہوئی زخمیوں کو ضروری علاج معالجے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں