Daily Mashriq

اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس آج جدہ میں ہو رہا ہے

اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس آج جدہ میں ہو رہا ہے

اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا ایک غیر معمولی اجلاس آج جدہ میں ہو رہا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان پر غور کیا جائے گا جس میںانہوںنے کہا تھا کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے کے کچھ حصے کو اسرائیل میں شامل کئے جائیںگے۔

اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا ہے جو اس وقت تنظیم کا صدر ہے ۔

اس ہفتے کے آغاز پر بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ اس مہینے کی 17تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو گئے تو وہ وادی اردن اور بحیرہ مردار کو اسرائیل میں شامل کرینگے۔

متعلقہ خبریں