Daily Mashriq


نوازشریف،مریم نواز،وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد

نوازشریف،مریم نواز،وزیراعظم کی عدلیہ مخالف تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک:لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف 15 دن کیلئے عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت 16 اراکین اسمبلی کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی 27 متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے معاملہ پیمرا کو بھجواتے ہوئے درخواستوں پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

ہائیکورٹ کے فل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس دوران نواز شریف سمیت دیگر افراد کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کی جائیں۔ عدالت نے پیمرا اور تمام متعلق فریقوں کو حکم دیا کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ 15 دن میں توہین عدالت پر مبنی کوئی مواد ٹی وی چینلز پر نشرنہ ہو، عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کی خود سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار کیخلاف نوازشریف کی درخواست بھی مسترد کردی۔

قبل ازیں آج سماعت شروع ہونے سے قبل نواز شریف نے تحریری طور پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے تاہم عدالت نے انہیں مسترد کردیا۔ 

یاد رہے  مختلف وجوہات کی بنا پر بنچ تین بار تحلیل ہوچکاہے جس کے بعد اب چوتھے بنچ نےکیس کی سماعت کی ہے۔

متعلقہ خبریں