نگران وزیراعظم کیلئے تحریک انصاف نے3نام تجویز کر لیے

نگران وزیراعظم کیلئے تحریک انصاف نے3نام تجویز کر لیے

ویب دیسک:تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کر دیئے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگران وزیراعظم کیلئے تینوں نام سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فائنل کئے، شاہ محمود قریشی نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق داؤد، تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔ عبدالرزاق داؤد پرویز مشرف کی کابینہ میں 1999ء سے 2002ء تک وزیر تجارت رہے، تصدق جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے 2013 سے 2014 تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور ڈاکٹر عشرت حسین 1999ء سے 2006ء تک گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں