نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا لیجنڈ کرکٹریونس کے ساتھ ناروا سلوک، احتجاجاًکوچنگ کورس چھوڑنے پر مجبور

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا لیجنڈ کرکٹریونس کے ساتھ ناروا سلوک، احتجاجاًکوچنگ کورس چھوڑنے پر مجبور

ویب ڈیسک:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا لیجنڈ کرکٹریونس کے ساتھ ناروا سلوک، یونس خان نے احتجاجاًکوچنگ کورس میں شمولیت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق این سی اے کی جانب سے لیجنڈ کرکٹر یونس خان کو لیول تھری کوچنگ کورس میں شمولیت کیلئے میل ملنے پر یونس خان خوشی کے ساتھ کورس میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور پہنچے، یونس خان جب این سی اے پہنچے تو انہیں پتا چلا کہ اکیڈمی کی جانب سےنہ تو  ان کے ٹھہرنے کیلئے کوئی انتظام تھا اور نہ ہی این سی اے کے عملے کو اس بارے میں کوئی معلومات تھی کہ یونس خان کو این سی اے کیجانب سے میل کر کے بلایا گیا ہے۔

یونس خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو میسج ریکارڈ کر کہ پوسٹ کیا جس میں انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ این سی اے کیجانب سے بلائے جانے کے باوجودانہیں کسی دوسرے کے روم میں ٹھہرایا گیا اور آئندہ روز کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا ہوگا ۔

این سی اے کیجانب سے سرد مہری کا رویہ برتنے پر یونس خان لیول تھری کوچنگ کورس میں شمولیت کے بغیر ہی لاہورسے کراچی واپس جانے کا فیصلہ کر لیا اور کہا کہ وہ یہ بھی مناسب نہیں سمجھتے کہ وہ کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کی معلومات کے بغیر قیام کریں۔

این اے سی کیجانب سے سابق کھلاڑیوں اور لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ خبریں