Daily Mashriq


نو بال کے بارے میں فیصلے کا اختیار اسٹرائیکر اینڈ امپائر کو ہے، ایم سی سی

نو بال کے بارے میں فیصلے کا اختیار اسٹرائیکر اینڈ امپائر کو ہے، ایم سی سی

ممبئی:  ایم سی سی نے واضح کیاکہ نوبال کے بارے میں فیصلے کا اختیار اسٹرائیکر اینڈ امپائر کو ہے۔

ایم سی سی کے مطابق اسٹرائیکر کمر سے اونچی گیند کو نو بال قرار دے سکتا اور اس کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جب کہ فیلڈ میں موجود ساتھی امپائر سے فیصلے سے قبل مشاورت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاہم حتمی فیصلہ بہرحال بولر اینڈ پر موجود امپائر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔

ایم سی سی کے کرکٹ اکیڈمی منیجر فریسر اسٹیورٹ نے یہ وضاحت راجستھان رائلز سے میچ میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے نوبال تنازع پر امپائرز سے الجھنے پر دی ہے۔

متعلقہ خبریں