افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہرخودکش حملہ،50سے زائدافراد جاں بحق متعددزخمی

16 اگست 2018 (00:15)

افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 50سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کےمطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  50 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

 کابل پولیس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، دھماکے کے بعد درس گاہ میں افراتفری مچ گئی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی  گروپ نے   قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں