Daily Mashriq

کشمیر بنے گا پاکستان! پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

کشمیر بنے گا پاکستان! پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

پشاور:کشمیر بنے گا پاکستان! پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا، صوبائی حکومت نے 14 اگست کے روز تاریخی عمارت پر کشمیر کا پرچم لہرایا، صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا 73 واں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ 

جبکہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ بھی بھرپور انداز میں منایا گیا ہے۔ جہاں یوم سیاہ کے سلسلے میں مختلف تقاریب اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، وہیں خیبرپختوںخواہ کی صوبائی حکومت نے بھی اس حوالے سے خصوصی قدم اٹھایا۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار پر آزاد کشمیر کا پرچم آویزاں کر دیا۔

متعلقہ خبریں