Daily Mashriq


عدم تحفظ کی صورتحال

عدم تحفظ کی صورتحال

حکومت کی جانب سے پولیس کو ہر قسم کی ممکنہ سہولیات کی فراہمی اور مختلف قسم کے پولیس دستوں کی تشکیل کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ کی کالیں اور سٹریٹ کرائمز میں کمی نہ آنا لمحہ فکریہ ہے۔ شہر میں عدم تحفظ کا یہ عالم ہے کہ پولیس اپنے آپ کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے جو شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا باعث بن جانا فطری امر ہے۔ شہر میں خطرے کی صورتحال کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتاہے کہ سیکورٹی کی صورتحال کی بناء پر تعلیمی اداروں کو ایک دن کے لئے بندکرنے کی نوبت آگئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں نقص امن کے خطرے کی بناء پر نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان اس امر پر دال ہے کہ ابھی دہشت گردی کا خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں۔آخر حفظ ماتقدم کے طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا خاتمہ کب ہوگا۔ توقع کی جانی چاہئے کہ شہر میں بھتہ خوری کی کالوںکا پولیس سختی سے نوٹس لے گی اور شہریوں کے تحفظ کے لئے کافی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہمارے تئیں پولیس اگر فعال طریقے سے اپنے فرائض انجام دے تو کوئی وجہ نہیں کہ دوبارہ سر اٹھانے والے بھتہ خوروں کا خاتمہ نہ کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں