Daily Mashriq


اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنا

اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنا

عین اسی روز جب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی کے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اسی روز خیبر پختونوا اسمبلی میں خود تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا اپنی ہی حکومت پر چہیتوں کو فنڈز سے نوازنے کا الزام لگا کر دھرنا دلچسپ امر ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت کے ارکان کی جانب سے ایسا کیاجاتا تو اسے جوابی کارروائی قرار دیا جاسکتا تھا مگر یہاں حکومتی رکن حکومت پر الزام لگا رہا تھا جو کم از کم بلا وجہ اور کسی اشتعال کا سبب نہیں گردانا جاسکتا۔ دوسروں پر انگشت نمائی کرنے سے قبل گھر کو تو کم از کم اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی اور ایسی نوبت آنے دے کر جگ ہنسائی کاموقع تو نہیں آنے دینا چاہئے تھا۔ تحریک انصاف کے ممبران سمیت حزب اختلاف اور دوسری تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو برابر کے فنڈز ملنا ان کا حق ہے اور ان کو یہ حق دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں