Daily Mashriq


 پشاور شہدا آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب ، آرمی چیف بھی شریک

پشاور شہدا آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب ، آرمی چیف بھی شریک

ڈیسک:آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہدا کی یاد میں مرکزی تقریب کا آغاز ہوا، تقریب میں آرمی چیف قمر باجوہ  نے بھی شرکت کی۔

مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمن ،لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ ، اورشہدا کے لواحقین سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

تقریب میں  تلاوتِ قرآن ِ پاک کے بعد جنرل قمر باجوہ نے یادگارِ شہدا ٔ پر پھول چڑھائے ، اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے سلامی بھی دی۔

آج سے دو سال قبل دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 134 بچوں سمیت 145 معصوم اور بے گناہ افراد کو خون میں نہلادیا تھا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پاکستان کی تاریخ کا سب سے اندوہناک واقعہ تھاجس نے ساری دنیا کوششدرکرکے رکھ دیا۔

اس غم انگیزدن کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مکمل تبدیلیاں کی گئیں اوردہشت گردی میں

ملوث ملزمان کوسزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں