Daily Mashriq


پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں، ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا

پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں، ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا

ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں ہے ۔

جتنے بھی بڑے دہشت گرد مارے گئے وہ افغانستان میں تھے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ،،

پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش منظم نہیں بلکہ جتنے بھی بڑے دہشت گرد مارے گئے وہ افغانستان میں تھے۔

افغانستان دہشتگردی میں گھرا ہوا ملک ہے حقانی نیٹ ورک کے رابطے افغانستان سے ہی ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن اور افغان حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کےلئے ہمیشہ قدم بڑھائے ،۔

لیکن ملا عمر اور ملا اختر منصور کی ہلاکت کی خبروں کے بعد سے افغان مذاکرات میں تعطل پیدا ہوا بہت سے مواقع پر پاکستان نے افغان تجارت کے واجبات معاف کئے۔

متعلقہ خبریں