Daily Mashriq

آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، کسی دباو میں نہیں آتے، چیف جسٹس ثاقب نثار

آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، کسی دباو میں نہیں آتے، چیف جسٹس ثاقب نثار

 ویب ڈیسک:ہم آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ہرجج کو رائے دینے کا حق ہے،

ہم پر دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا، ہم نے تمام فیصلے قانون کے مطابق کیے، اگرکسی کا دباؤ ہوتا تو حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ وہ نہ آتا جو آیا ہے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، اپنے بچوں کر شرمندہ چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، عدلیہ آپ کا بزرگ ہے، آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو گالیاں نہ دیں کہ بابا کسی پلان کا حصہ بن چکا، یہ بابا نا تو کسی پلان کا حصہ بنا ہے اور نہ بنے گا، جج پوری ایمانداری اوردیانت سے فیصلہ کرتے ہیں، قانون میں اگر کہیں غلطی ہو تو نشاندہی کرنا جج کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ خبریں