Daily Mashriq

سیاستدانوں کے بیانات محاذآرائی اور تصادم کے حالات پیدا کر رہے ہیں،چوہدری نثارعلی خان

سیاستدانوں کے بیانات محاذآرائی اور تصادم کے حالات پیدا کر رہے ہیں،چوہدری نثارعلی خان

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے بیانا ت محاذ آرائی اور تصادم کے حالات پیدا کررہے ہیں۔

محاذ آرائی کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ گومگو کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ، بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں مگر ہمارے بیانات ایک محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں یہ کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، مسلم لیگ (ن) کو اپنے ساتھ ملک کو بھی بے یقینی کی اس کیفیت سے نکالنا ہوگا، میں نے بار ہا کہا تھا کہ اگر ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری عدالت سے انصاف مل سکتا ہے، حدیبیہ کیس کے فیصلے کے بعد یہ بات صحیح ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں