عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتاہوں،جہانگیرترین پارٹی عہدے سے مستعفی

عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتاہوں،جہانگیرترین پارٹی عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جہانگیر ترین نے عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتا ہوں، اور فیصلے کے بعد پارٹی عہدے پر رہنا مناسب نہیں سمجھتا اس لیے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں امید ہے چیئرمین عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے، دوسری طرف پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں ارکان کی جانب سے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا کہا گیا اوریہ بھی کہا گیا کہ نظر ثانی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں