Daily Mashriq

سعودی خواتین گاڑی کے بعداب موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی

سعودی خواتین گاڑی کے بعداب موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی

ویب ڈیسک:سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کے بعد اب موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کرکے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔ سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔

دنیا