Daily Mashriq

وزیراعظم کوآج بحرین کےاعلیٰ ترین ایوارڈسےنوازاجائیگا

وزیراعظم کوآج بحرین کےاعلیٰ ترین ایوارڈسےنوازاجائیگا

وزیراعظم عمران خان آج بحرین پہنچیں گے، جہاں وہ بحرین کے قومی دن کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو اس موقع پر بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ديا جائے گا۔

شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان بحرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران بحرین کے ولی عہد سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ریاست کے قومی دن پر وزیر اعظم پاکستان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پیر 16 دسمبر کو کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین پہنچے گا۔

وزیراعظم عمران خان اور شاہ بحرین حمدبن عیسیٰ الخلیفہ کی ون ٹو ون ملاقات بھی ہوگی۔ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ امور اور علاقائی و عالمی صورت حال سمیت باہمی اقتصادی و سماجی تعاون پر تفیصلی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بحرین میں مشترکا دینی وثقافتی تعلقات سمیت مضبوط دیرینہ تعلقات روابط بھی ہیں۔ برادر ملک کی اقتصادی ترقی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی پہلے ہی خدمات سرانجام دے کر اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اس دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارت اورسرمایہ کاری کے وسیع ترمواقع پیدا ہونگے۔

متعلقہ خبریں