Daily Mashriq

لاہور، ملتان، گجرات میں شدید دھند سے موٹروے ایم3 بند

لاہور، ملتان، گجرات میں شدید دھند سے موٹروے ایم3 بند

لاہور سميت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں تيسرے روز بھی شدید دھند کے باعث مختلف شاہراہوں اور موٹرويز کو بند کر دیا گیا ہے۔

 حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم3 لاہور ملتان موٹروے کو لاہور سے مکمل طور پر بند کر ديا گيا ہے جبکہ موٹروے ایم2 کو حد نگاہ زیادہ ہونے پر ٹریفک کےليے کھول دیا گیا ہے۔

 ترجمان موٹروے نے احتیاطی تدابير جاری کی ہيں جس ميں کہا گيا ہے کہ غيرضروری سفر سے گريز کيا جائے اور ضروری سفر کےلیے فوگ لائٹس کا استعمال کيا جائے۔

 مسافروں کو کسی قسم کی معلومات درکار ہوں تو 130 ہيلپ لائن پر کال کرسکتے ہيں۔

 دوسری جانب ملتان میں شدید دھند سے حد نگاہ 200 میٹر رہ گئی تھی۔ زرعی ماہرین کے مطابق دھند کے باعث لاکھوں ایکڑ رقبے پر کاشت گندم کی فصل کو فائدہ ہوگا۔

 گجرات اور گردونواح میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگيا۔

 طلبہ و طالبات کو اسکولوں اور کالجوں میں جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

متعلقہ خبریں