Daily Mashriq

اے پی ایس شہداء کی آج پانچویں برسی،سرکاری سکولوں میں سوگ کااعلان

اے پی ایس شہداء کی آج پانچویں برسی،سرکاری سکولوں میں سوگ کااعلان

پشاور(کرائمز رپورٹر+نیوزرپورٹر)آرمی پبلک سکول پشاور میںافسوسناک سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پرآج 16دسمبر کو صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سوگ کا اعلان کردیا گیاہے سکولوں میں شہداء بچوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا شیڈول شیئر کیا گیا ہے واضح رہے کہ16دسمبر2014کو آر می پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں عملے کے افراد اور طلباء سمیت149افراد جاں بحق ہوگئے تھے اس سانحہ پرہر سال پشاورشہر میں غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات اور محافل کا اہتمام اورعجائب گھر پشاور میں شہدابچوں کے یاد گار پر شمعیں روشن اور گل پاشی کی جاتی ہے تاہم امسال حکومت نے16دسمبر کو سکولوں میں سرکاری سطح پر یادگار بنانیکی منصوبہ بندی کی ہے اس حوالے سے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے تمام ایجوکیشن افسران کو جاری ہدایات کے مطابق سکولوں کی انتظامیہ نے اے پی ایس پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر شہداء بچوں کے نام اور تصاویر سکولوں کے مرکزی دروازوں پر لگادئیے ہیں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سکولوں میں معمول کی اسمبلی میں شہداء بچوں کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی اور پرچم بھی سرنگوں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں