Daily Mashriq


پاکستان سپرلیگ:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپرلیگ:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

دبئی میں رات پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے ہرادیا ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاورزلمی نے مقررہ بیس اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچپن ر نز بنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف انیس اعشاریہ چاراوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔اس سے پہلے کراچی کنگز نے ملتان سلطان کوسات رنز سے ہرادیا ۔آج (ہفتہ) دومیچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کامقابلہ ملتان سلطان سے شام ساڑھے چاربجے جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگزکامقابلہ رات نوبجے لاہورقلندرز سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں