Daily Mashriq

سونم کپور کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

سونم کپور کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔

سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سلنکی رکھ لیا ہے۔ جس  کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اُن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں