Daily Mashriq

کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود ’’گلی بوائے‘‘ دیکھنے پہنچ گئیں

کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود ’’گلی بوائے‘‘ دیکھنے پہنچ گئیں

ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ دیکھنے پہنچ گئیں اوراداکارہ کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روزحال ہی میں ریلیز ہوئی اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات علی عباس ظفر، انیل کپور، زائد خان، نہیا دھوپیا، انگد بیدی، آدیتی راؤ حیدری، زویا اختر وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرعالیہ بھٹ کی بہترین دوست   کترینہ کیف بھی زخمی ہونے کے باوجود اپنی دوست کی فلم دیکھنے پہنچیں۔

سوشل میڈیا پراداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ چھڑی پکڑ کرچل رہی ہیں، تاہم زخمی ہونے کے باوجود وہ عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی اسکریننگ پر پہنچیں اورفلم دیکھی۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’بھارت‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورشاید فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی خود کو زخمی کروابیٹھی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے روز18 کروڑ70 لاکھ کا بزنس کیاہے۔

متعلقہ خبریں