نواز شریف نے آج سب سے بڑا یوٹرن لیا، عمران خان

نواز شریف نے آج سب سے بڑا یوٹرن لیا، عمران خان

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلف کھیلا اور پھنس گئی، جبکہ آج تاریخ کاسب سے بڑا یو ٹرن دیکھا ہے۔ وہ پارلیمنٹ میں کچھ اور باہر کچھ کہتےہیں۔ ایوان میں کہا احتساب کے لئے تیار ہیں اور کوئی استثنیٰ نہیں لیں گے، تاہم آج عدالت میں کہا کہ جھوٹ بولنے کا استثنیٰ حاصل ہے اور ہمارے پاس کوئی دستاویز نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں حکومتی وکیل کے دلائل کے دوران آدھا سپریم کورٹ سورہاتھا۔ پوری قوم انتظار کررہی ہے کہ منی ٹریل کہاں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز لندن فلیٹس کی مالک ہے تو قطری شہزادے کا خط بیکار ہوجاتاہے۔

پاناماکیس نے حکمرانوں کو بےنقاب کردیا ہے انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انکی تلاشی ہوگی۔

ان  کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیر اعظم اخلاقی طاقت سے حکومت کرتا ہے۔ جبکہ ہمارے بیانات کی بی بی سی کی رپورٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ خبریں