برطانوی نشریاتی ادارے نے حقائق توڑ مروڑ کرپیش کیے،دانیال عزیز

برطانوی نشریاتی ادارے نے حقائق توڑ مروڑ کرپیش کیے،دانیال عزیز

ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے  بی بی سی کی خبر  جھوٹ ہے خبر سے متعلق قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ جلد کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عدالت میں ثبوت  غیر معیاری تھے ، عمران خان صرف عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔ تحریک انصاف سیاسی کھیل کھیل رہی ہے اور ہر روز قلابازیاں کھارہی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نےعدالت کےدائرہ اختیارپرہرگزبات نہیں کی انہوں نے نااہلی کے کیسز کےحوالے دیئے اورآرٹیکل62،63 کےماضی کے کیسزعدالت کے سامنے رکھے ۔

متعلقہ خبریں