پختونخوا اسمبلی میں گیس رائلٹی نہ دینے پر ہنگامہ آرائی، اسمبلی حال مچھلی بازار بن گیا۔

پختونخوا اسمبلی میں گیس رائلٹی نہ دینے پر ہنگامہ آرائی، اسمبلی حال مچھلی بازار بن گیا۔

ویب ڈیسک:پختونخوا اسمبلی میں گیس رائلٹی نہ دینے پر اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی،حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے۔

تفصیلات کے مطابق گیس رائلٹی پر جے یو آئی کے سید مفتی جانان نے احتجاج کیا جس پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے بھی ان کے ساتھ شامل ہوکر صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کیخلاف نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں حکومت کے ارکان بھی جوابی نعرے لگاتے ہوئے اپوزیشن ارکان کے آمنے سامنے آگئےشدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے باعث صوبائی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے اجلاس جمعے کے روز تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں