Daily Mashriq


عمران خان،آصف زرداری اور میں کل ایک ہی سٹیج سے خطاب کریں گے،طاہرالقادری

عمران خان،آصف زرداری اور میں کل ایک ہی سٹیج سے خطاب کریں گے،طاہرالقادری

ویب ڈیسک:عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کل کا احتجاج ایک ہی کنٹینر سے ہوگا اورعمران خان، آصف زرداری اور میں ایک ہی سٹیج سے خطاب کریں گے۔

لاہور میں سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کے گھر جانےکا وقت آگیا ہے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کا اعلان کل کریں گے، کل ایک ہی کینٹینر میں رہ کر احتجاج کیا جائے گا جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کیلئےہے،آئین توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ہم اس وقت ایک ہی ایجنڈے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر چل رہے ہیں، ہم حکمرانوں سے استعفے نہیں مانگ رہے وہ خود استعفے دیں گے، کل جو ہوگا وہ پوری قوم دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں