آرمی چیف کا سری لنکا کا دو روزہ دورہ ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا سری لنکا کا دو روزہ دورہ ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں ، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکاکے 2 روزہ سرکاری دورےپرعسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پرسری لنکا پہنچے جہاں انہوں  نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اور چیفس آف تھری سروسز سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں سروسز کے ہیڈ کواٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے سری لنکا میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے اخلاقی اور مالی امداد کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں