انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،شاہینوں کی پہلی کامیابی،آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سےشکست

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،شاہینوں کی پہلی کامیابی،آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سےشکست

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہراتے ہوئے پہلی فتح حاصل کر لی۔ پیسر شاہین آفریدی نے 15 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔

نیوزی لینڈ کے شہر وانگیری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی بولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم بڑا مجموعہ تشکیل دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی، لیفٹ  آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے صرف 15رنزکے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، کپتان حسن خان نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف8اعشاریہ 5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، اوپنر محمد زید عالم 19 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان حسان خان 27 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، آوٹ ہونے والے واحد بیٹس مین روحیل نذیر 18رنز سکور کیے۔ شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ گرین شرٹس 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ خبریں