Daily Mashriq


ملتان میں گرفتارملزم مبینہ طورپر پولیس تشدد سے ہلاک

ملتان میں گرفتارملزم مبینہ طورپر پولیس تشدد سے ہلاک

ملتان: تھانہ قادرپورراں میں پولیس نے گرفتارملزم پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

 ملتان میں تھانہ قادرپورراں میں تھانیدارنوید نے مبینہ طور پر 27 سالہ گرفتار ملزم محمد عمران  پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے بعد وہ پولیس حراست میں دم توڑگیا۔ عمران کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عمران سانس کی بیماری میں مبتلا تھا، تھانیدارنوید کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں