Daily Mashriq

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں کرداراداکرے:وزیر خارجہ

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے میں کرداراداکرے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارت کی غلامی اورمظالم سے نجات دلانے میں اپناموثرکرداراداکرے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزسے ملاقات کے بعدنیویارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کاتصفیہ طلب معاملہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر بدستور موجود ہے جو بھارت کے اس موقف کی نفی کرتاہے کہ یہ دوطرفہ معاملہ ہے۔وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس طلب کرنے کے بارے میں چین کی حمایت کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ متعددملکوں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔مشرق وسطیٰ میں امریکہ اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پرشاہ محمودقریشی نے واضح طورپرکہاکہ پاکستان اس بحران میں فریق نہیں بنے گا بلکہ خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاون کا کرداراداکرے گا۔انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ سفارتکاری کے ذریعے معاملے کے موثر حل کاموقع فراہم کیاجاناچاہیے۔

متعلقہ خبریں