Daily Mashriq

چین نے تنازعہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے:چینی سفیر

چین نے تنازعہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے:چینی سفیر

پاکستان میں چین کے سفیریائو جنگ نے کہا ہے کہ 2020ء پاکستان اور چین کیلئے اس عزم کی تجدید کا سال ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے علاوہ دفاع اور بین الاقوامی امور کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرکے مشترکہ دشمن کے پروپیگنڈے کی نفی کی جائیگی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں سماجی، صنعتی اور زرعی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کئی چینی زرعی کمپنیاں تیار زرعی مصنوعات کی خریداری کیلئے پاکستان آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے تنازعہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے کیونکہ بھارتی قبضہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں