Daily Mashriq

امریکہ اور چین کے معاہدے پر دستخط،مقصد تجارتی جنگ میں کمی لانا

امریکہ اور چین کے معاہدے پر دستخط،مقصد تجارتی جنگ میں کمی لانا

امریکہ اور چین نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد تجارتی جنگ میں کمی لانا ہے جس سے مالیاتی منڈیاں کسادبازاری کا شکار ہوئی ہیں اور عالمی معیشت متاثرہوئی ہے۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ معاہدے سے امریکی معیشت میں انقلاب آئیگا۔ادھر چینی قیادت نے معاہدے کو سب کے فائدے میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بہتر تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں