Daily Mashriq

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کے ایگزیکٹیوکمیٹی کے اراکین کی ملاقات  

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کے ایگزیکٹیوکمیٹی کے اراکین کی ملاقات  

پشاور :گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کے ایگزیکٹیوکمیٹی کے اراکین نے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی اور گورنرخیبرپختونخوا کو مذکورہ ادارے کے مقاصد اور مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ 

  اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے الٹرالائٹس اینڈسپورٹس فلائنگ کلب کے قیام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسے صحت افزاء اقدامات حکومتی توجہ کے حامل ہیں، ادارے کو اراضی کے حصول سمیت دیگر مسائل کو باہمی مشاورت اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کیاجائیگا۔

 انہوں نے اس موقع پر ایگزیکیٹو کمیٹی کے اراکین کو ادارے کو درپیش مسائل اوردیگرامورسے متعلق ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو پشاورفلائنگ کلب اخترمنیرمروت، چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی بریگیڈئر(ر) محمداسحاق، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرنظام الدین کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ خبریں