Daily Mashriq

یکہ توت میں گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی  

یکہ توت میں گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی  

پشاور۔ پشاورکے علاقہ یکہ توت میں گھر کے کمرے میں گیس سلینڈر دھماکے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوگئی دھماکے کے بعد گھرمیں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو1122نے پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق یکہ توت چن آغا بادشاہ کے قریب حسیب جان نامی شخص کے گھرکے ایک کمرے میں گیس سلنڈرکادھماکہ ہوا جسکے بعد مکان میں آگ لگ گئی واقعے کی فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولںینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی حادثے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوئی ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختصرجدوجہد کے بعدفائر فائٹرز نے گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیازخمیوں میں مسماة(م)عمر28سال ،سات سالہ بچی مسماة ز اورپانچ سالہ مسماة ح شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں