Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینئر حکام شریک.

اجلاس کے بعد اعلامیہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت، رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ. اجلاس کے شرکا نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لانے کا خیر مقدم کیا. سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا زیربحث آنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کا مظہر ہے.

وزیراعظم نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظھار کیا. وزیراعظم نے بھارتی اقدامات کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا.

متعلقہ خبریں