Daily Mashriq

فیفا ورلڈ کپ:فرانس نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فیفا ورلڈ کپ:فرانس نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک:ماسکو مین کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروویشیاء کو شکست دے کرورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کی ٹیم کروویشیاء کو  2-4 سے شکست دے کر  دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئی۔

روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کےفائنل معرکہ فرانس نے جیت لیا، لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔ ورلڈ کپ 2018 کے دوران پہلی مرتبہ کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ فائنل میچ کے پہلے ہاف کی نسبت دوسرے ہاف میں فرانس کا پلڑا بھاری رہا اور فرنچ ٹیم نے 2-4 سے فتح اپنے نام کی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پال پوگبا نے میچ کے 59ویں منٹ میں شاندار گول کر کے فرانس کی برتری 1-3 کر دی۔ اس کے چھ منٹ بعد ہی مپابے نے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا۔

میچ کے 70ویں منٹ میں مینڈزوکچ نے گول کر کے کروشیا کی امیدیں برقرار رکھیں تاہم کروشیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ کر سکی اور فرانس نے 2گول کی برتری سے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ خبریں