افغان صدر اشرف غنی کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون، دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

16 جولائی 2018 (18:45)

ویب ڈیسک:افغان صدر اشرف غنی نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر کیجانب سے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنانے کی بھی یقین دہانی کی اور کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان صدر کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں