Daily Mashriq


پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک:پاکستان کی  زمبابوے 9وکٹوں سے شکست،سیریز میں دو صفر کی برتری،فخرزمان کی ناقابل شکست سنچری،عثمان شنواری نے4کھلاڑیوں کو واپسی کا راستہ دکھایا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کیجانب سے عثمان شنواری نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا پاکستان کے نوجوان سٹار حسن علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ دوسری طرف بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے،پاکستان کیطرف سے آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی امام الحق نے 51گیندوں پر 44رنز سکور کیے۔

متعلقہ خبریں