Daily Mashriq

خیبر پختونخوا: انتخابات کے دوران 4700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے

خیبر پختونخوا: انتخابات کے دوران 4700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور پشاور کے حسن خیل ریجن میں ہونے والے انتخبات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 4 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر اور حسن خیل کے 369 پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ خیبر ضلے کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں 3 ہزار 792 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ حسن خیل کے 27 پولنگ اسٹیشنز میں 942 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں