Daily Mashriq

نیب کا شہباز شریف کی جائیداد کی منتقلی روکنے کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کی جائیداد کی منتقلی روکنے کا فیصلہ

 لاہور: نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جائیدادوں کی منتقلی روکنے کیلیے اداروں کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘شائع ہونے پرخبرکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے شہبازشریف کے وکلا لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے وکلاآج لندن میں باضابطہ مشاورتی اجلاس منعقدکریں گے جس میں برطانوی اخبارڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبرکیخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائرکرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

نامورقانون دان سلمان بٹ وکلاء کی ٹیم کی قیادت کریں گے، وکلا برطانوی قانون کیمطابق متعلقہ عدالت میں ہتک عزت اور ساکھ کونقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ کی دستاویزات تیارکریں گے۔واضح رہے کہ شہبازشریف پر خاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کا الزام ہے اور نیب اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں