Daily Mashriq

نوشہرہ،کالج طالبہ سیلفی بناتے دریائے کابل میں ڈوب گئی

نوشہرہ،کالج طالبہ سیلفی بناتے دریائے کابل میں ڈوب گئی

نوشہرہ ( نمائندہ مشرق)نوشہرہ کے علاقے سوریا خیل میں گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج نوشہرہ کی فرسٹ ائیر کی طالبہ سہلیوں کیساتھ سلفی بناتے ہوئے پائوں پھسل جانے سے دریائے کابل میں جاگری، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال پتہ نہ چل سکا ۔ اٹھارہ سالہ ثمن دختر خان بہادر ساکن سوریا خیل غریب آباد کے گھر سہلیاں بطور مہمان آئی تھیں ثمن اپنی دیگر سہلیوں کے ہمراہ گھر سے دریائے کابل کے کنارے گئی اور سلفیاںبنارہی تھی اس دوران اس کا پائوں پھسل گیا اور دریائے میں جاگری اور دریائے کابل کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگئی ، واضح رہے کہ ثمن کا گھر دریائے کابل کے کنارے واقع ہے۔ واضح رہے چار روز قبل خیرآباد کے مقام پر نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے کامران ، شعیب ،زوہیب جبکہ ان کا دوست حسن ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے ، اسی طرح تور ڈھیرکی رہائشی کائنات زوجہ یاسر رومیلہ جو جہانگیرہ میں دریائے کابل میں گر گئی تھی تاحال ان کی لاشیں بھی نہیں مل سکی ۔

متعلقہ خبریں