Daily Mashriq

خیبراورایف آرپشاورکیلئے سکیورٹی پلان جاری(4734 پولیس اہلکارتعینات)

خیبراورایف آرپشاورکیلئے سکیورٹی پلان جاری(4734 پولیس اہلکارتعینات)

پشاور(کرائمزرپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس نے صوبے میں نئے ضم ہونے والے ضلع خیبر اورایف آر پشاور حسن خیل میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 جولائی 2019کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، کل 369پولنگ سٹیشنزمیں انتخابات کے موقع پر 4734سے زائد پولیس آفیسرز/جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن کی بھرپور امداد کیلئے خواتین پولیس اہلکار، کیو آر ایف موبائز ،ریپڈ رسپانس فورس سکواڈ ، بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفرڈڈاگز بھی ہمہ وقت موجود ہوں گے جب کہ تمام اہم اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی جائیں گی ۔ پشاورپولیس نے خیبر مختونخوا میں ضم ہونے والے ضلع خیبرکے مختلف حلقوں میں 20 جولائی کوہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ، سکیورٹی پلان کے مطابق 20جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابا ت کے موقع پرضلع خیبر میں بنائے گئے ٹوٹل 342پولینگ سٹیشنوں میں سے خواتین کے131 پولینگ سٹیشن، مرد حضرات کیلئے 181 جبکہ مشترکہ30پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن کی حفاظت کے لئے ڈی پی او خیبر محمد حسین کی نگرانی میں ڈی ایس پیز،انسپکٹرز اور 3792 پولیس نفری کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار، کیو آر ایف موبائلز،ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار، رائیڈر سکواڈ ، بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفرڈاگزبھی ہمہ وقت موجود ہونگے ،ایف ار پشاور حسن خیل میں بھی 20جولائی 2019 کو ہونے والی ضمنی انتخابات کے لئے بھی پشاور پولیس کے جاری کر دہ سکیورٹی پلان جاری کرد ہ سکیورٹی پلان کے مطابق ایف ار پشاور حسن خیل قائم کیے گئے کل 27پولنگ سٹیشنز میں سے خواتین کے 5 ،مردوں کے 5جبکہ مشترکہ کیلئے 17پولنگ سٹیشنزقائم کیے گئے ہیں، جن کی حفاظت کے لئے ایس پی صدر کی نگرانی میں ڈی ایس پیز،انسپکٹرز سمیت 942پولیس نفری کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار، کیو آر ایف موبائلز،ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار، رائیڈر سکواڈ ، بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفرڈاگزبھی ہمہ وقت موجود ہونگے،سی سی پی او کریم خان نے ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر قیام امن کی غرض سے ضلعی حکومت کو ضلع خیبر اور ایف آر پشاور حسن خیل میں ہونے والی ضمنی انتخابات کے موقع پراسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، اور پولنگ کو سبوتاژ کرنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ وغیرہ کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے ۔سی سی پی او نے اس موقع پر پولیس آفیسرزاور جوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں انتخابات کیدوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں اوراس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی داخلی خارجی راستوں کی بھی سخت نگرانی کرتے ہوئے ہر آنے جانے والے مشکوک افراد/گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جانی چاہیے جبکہ ضمنی انتخابات کے روز تمام ہوٹلوں اورسرائے کی بھی مکمل چیکنگ کی جائے گی اورپولنگ شروع ہونے سے قبل تمام پولینگ سٹیشنوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اورسنیپر ڈاگز کے ذریعے کلیئر کرایا جائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ کو رونما نہ ہوسکے ۔

متعلقہ خبریں