Daily Mashriq

پاکستان روس کیساتھ تعاون کی نئی جہت کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

پاکستان روس کیساتھ تعاون کی نئی جہت کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور انہوں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لارویوف سے بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر انتہائی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ فریقین نے علاقائی مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعاون کی نئی جہت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں