Daily Mashriq

منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، شہریار آفریدی

منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، شہریار آفریدی

انسدادمنشیات اورسیفران کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے انسداد منشیات فورس کو عصر حاضر کی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے ایک جدید فورس بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات فورس کے تھانے کے اچانک دورے کے موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ معاشرے سے منشیات کا مکمل خاتمہ وزیراعظم عمران خان اور ان کا نصب العین ہے۔

وزیرمملکت نے عوامی مفاد کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس کا علاقائی اور عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے بہترین ادارے کے طور پر اعتراف اور اسکی تعریف اطمینان کا باعث ہے ۔

وزیرمملکت کو قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور دوسرے امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں